وفاقی وزیر مونس الہی اچانک لندن چلے گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی اچانک برطانیہ چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی پرواز بی اے 260 پر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے، جبکہ وہ لندن میں اہم سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مونس الٰہی نے بتایا کہ میں لندن پہنچ چکا ہوں، میں نجی دورے پر لندن آیا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سیاسی ملاقاتیں ہوئیں تو میڈیا کو آگاہ کروں گا، تین سے چار دن میں واپس آجاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں