گورنر سندھ عمران اسماعیل عامر لیاقت کے گھر سے مایوس لوٹ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل عامر لیاقت کے گھر سے مایوس لوٹ گئے۔

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر کڑا وقت آگیا، کپتان کے اپنے ہی کھلاڑی منہ پھیرنے لگے۔ اپنی ہی حکومت سے ناراض کراچی کے حلقے این اے 245 سے منتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو منانے گورنرسندھ عمران اسماعیل پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ انکے گھر پہنچے۔

گورنر سندھ نے عامر لیاقت تحفظات سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم اس کے باوجود عامر لیاقت حسین نے کھل کر تحریک عدم اعتماد پر حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان نہ کیا۔

عامر لیاقت کے جواب پر گورنر سندھ بھی چپ نہ رہے اور دبے لفظوں میں ہی صحیح مگر بہت کچھ کہہ گئے۔ گورنر سندھ بولے ضمیروں کا سودا کرنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ عامر لیاقت انمول ہیں۔

ناراض ایم این اے نے ٹویٹر پر کہا میں نیوٹرل ہوں، نیوٹرل صحیح ہوتے ہیں جانور نہیں!، وقت آنے پر صحیح فیصلہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں