تحریک انصاف کا منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں تحریک انصاف کے ارکان اپنے فیصلے پر غور کریں۔ ہر ممبر باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے۔ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے ان توقعات کو ذہن میں رکھنا ہو گا جو حلقے کی عوام نے منتخب کرتے ہوئے، آپ سے وابستہ کیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ہوں، سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ پارلیمنٹ کے محافظوں کے ہاتھوں اگر پارلیمنٹ کو نقصان پہنچے تو یہی کہا جائے گا کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔

اسد عمر نے کہا عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا وجود ہی نہیں، مائنس عمران خان کا مطلب مائنس تحریک انصاف ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا ہم شریف ضرور ہیں مگر ضرورت پڑنے پر بدمعاشی بھی کرسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں