وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے ورنہ پورا مہینہ تماشا لگا رہے گا۔
سندہ ہاؤس ایک بہت ہی حساس علاقے میں ہے جہاں چیف جسٹس ہاؤس وزراء کالونی اور اہم رھائش گاھیں ہیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے ورنہ پورا مہینہ تماشا لگا رہے گا ہم کس کس کو روکیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2022
جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایک بہت ہی حساس علاقے میں ہے جہاں چیف جسٹس ہاؤس وزراء کالونی اور اہم رھائش گاہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے ورنہ پورا مہینہ تماشا لگا رہے گا ہم کس کس کو روکیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ سندھ ہاؤس کو نیا چھانگامانگا بنائیں گے تو عوام کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔