نیپرا نے بجلی پانچ روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ نیپرا نے بجلی پانچ روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے وزیراعظم عمران خان کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا۔ وفاقی حکومت بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ صارفین کو مارچ سے جون تک ریلیف ملے گا۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں