حق کے ساتھ کھڑے ہیں، ستائیس مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ستائیس مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کا لوگو جاری کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلسے کا موضوع امر بالمعروف ہے۔ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امید کرتا ہوں عوام حاضری کے تمام ریکارڈ توڑ دیگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی مافیا کا لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کو خریدنے کی مذمت کرتا ہوں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ‏تاریخ گواہ رہے گی کہ جب کرپٹ مافیا ایک ایماندار وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آیا تو اس لیڈر نے اللہ تعالیٰ کے بعد اپنی قوم پر اعتماد کیا۔

انھوں نے کہا کہ 27 مارچ تاریخی دن ہے۔ اس قوم کو عمران خان نے کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ یہ قوم اپنے لیڈر کو مایوس کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں