پاکستانی باکسر محمد وسیم کا ورلڈ ٹائٹل فایٹ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم کا ورلڈ ٹائٹل فایٹ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں محمد وسیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دبئی میں آئی بی ایف ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم اور برطانیہ کے سنی ایڈورڈ میں زور کا جوڑ پڑا۔ دونوں باکسر نے ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے حریف باکسر کا جم کر مقابلہ کیا اور 12 ویں راؤنڈ تک برطانوی باکسر کے سامنے ڈٹے رہے۔

ریفری نے برطانوی باکسر سنی ایڈورڈ کو ٹییکنیکل بنیاد پر فاتح قرار دیا اور سنی ایڈورڈ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے 92 نیوز سے گفتگو میں میچ ریفری پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم کو کیریئر میں دوسری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں