ستائیس برس سے پسندیدہ مٹھائی نہیں کھائی، جان ابراہم

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے معروف ہیرو جان ابراہم نے کہا ہے کہ انہوں نے 27 سالوں سے اپنی پسندیدہ مٹھائی نہیں کھائی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے فٹنس شو میں ان سے گفتگو کے دوران جان ابراہم بعض دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ چینی (شوگر) سگریٹ نوشی سے زیادہ نقصاندہ ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پسندیدہ مٹھائی کاجو کتلی گزشتہ 27 برس سے نہیں کھائی، کیونکہ چینی زیادہ بڑا زہر ہے۔

بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ کاربونیٹیڈ یا سوڈا ڈرنکس بھی بالکل نہیں پیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں