ایم کیوایم اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات

پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے وفد نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ رہنماؤں میں عامر خان، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق شامل تھے۔

سردار اختر مینگل، ن لیگ کے احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنا اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق ملاقات میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال ملاقات میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے کراچی میں بہادرآباد مرکز پر ملاقات کریں گے۔

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان اور پی ڈی ایم کے سربراہ کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں