شہباز شریف کا سی ای او براڈشیٹ کاوے موسوی کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے پر اظہار تشکر

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سی ای او براڈشیٹ کاوے موسوی کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے پر اظہار تشکر کیا۔

شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا نوازشریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے۔ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا ۔ کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں