عمران خان نوازشریف کیخلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ عمران خان 65 ملین پاؤنڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

منگل کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تو اللّہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے، اس کو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اس کو کس نے دیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں