مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس کا 75ویں آزادی کی سالگرہ پر منعقد ہونا باعث مسرت ہے۔ اسلامو فوبیا کیخلاف 15 مارچ کو عالمی دن قرار دینا خوش آئند ہے۔ اسلام کا تو کسی طور بھی دہشت گردی سے تعلق نہیں بنتا۔

وزیراعظم عمران خان بولے جب طاقتوروں کو معاف اور غریب کو جیل میں ڈالا جاتا ہے تو ملک ترقی نہیں کرتے۔ وائٹ کالر جرائم کرنے والوں کو نہیں پکڑا جاتا۔ غریب ممالک کے 1.7 ٹریلین ڈالرز ترقی یافتہ ممالک میں جمع ہوتے ہیں۔ اقلیتیں قانون کے تحت مساوی شہری ہیں اور حکمران بھی قابل سزا ہیں۔ افسوس سے کہتا ہوں، پاکستان میں 70 فیصد خواتین کو وراثت میں حقوق حاصل نہیں تھے۔ ہم نے قانون سازی کے ذریعے خواتین کے وراثت میں حقوق کو یقینی بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں