پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزارِاقبال پر اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی

یوم پاکستان کے موقع پر مزارِاقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، رینجرز اور فضائیہ کے چاق وچو بند دستے نے سلامی پیش کی۔

پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے ستلج رینجرز کے جوانوں کی جگہ اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان نے چاک و چوبند دستے کی پریڈ کا معائنہ کیا۔
مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔ اُنہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں