یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں تمام افواج کے دستوں کی شرکت

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں تمام افواج کے دستوں نے شرکت کی، تینوں مسلح افواج کے خصوصی دستے اس میں شریک تھے جبکہ لیڈیز فورس کے دستوں نے بھی سلامی پیش کی، جسے خوب سراہا گیا۔

پاکستان لیڈیز فورس کے دستے نے بھی پریڈ میں شرکت کی، جس میں بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کے ساتھ، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس کی خواتین شامل تھیں۔

پریڈ میں بوائز اسکاؤٹس اور گرلزگائیڈ کے دستوں نے بھی شرکت کی اورسلامی پیش کی، فور لائٹ کمانڈز نے شرکاء کو سلامی پیش کی۔ اسپیشل سروس گروپ کے کمانڈوز بھی پریڈ میں پیش پیش رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں