آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیں ویمن ٹیم 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز میں مشکلات کا شکار نظر آئی۔ 62 رنز پر چار وکٹیں گرنے پر بیتھ مونی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی انگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔

آسٹریلیا نے 136 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونی 66 اور اینیبل سدر لینڈ 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بنگلا دیش کی جانب سے سلمیٰ خاتون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں