ملک بھر میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کیسز سے تین اموات

ملک بھر میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کیسز سے تین اموات واقع ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی شرح 1.10 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 336 رہی۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 58 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں