مہنگائی مارچ عوام کا نااہل اور چور ٹولے کے خلاف عدم اعتماد ثابت ہو گا، مریم اورنگزیب

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے مہنگائی مارچ عوام کا نالائق ، نااہل اور چور ٹولے کے خلاف عدم اعتماد ثابت ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا مزدوروں، کسانوں، طالب علموں، محنت کشوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے۔ مہنگائی مارچ تاریخی لوٹ مار ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے ۔ فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے، عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ عوام گھروں سے نکلے اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں