نون لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ ماڈل ٹاؤن سے شہراقتدار روانگی کو تیار

نون لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ ماڈل ٹاؤن سے شہراقتدار روانگی کو تیار ہے۔

مریم نواز گاڑیوں کا قافلہ لیکر جاتی امرا سے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئیں۔ روانگی سے قبل والدہ کی قبر پر حاضری دی۔ مریم نواز نے والدہ کی قبر پر تلاوت اور فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ کارکنان کی بڑی تعداد بھی ماڈل ٹاون کے باہر موجود ہیں۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف مارچ کی قیادت کریں گے۔ ان دونوں کیلئے پرتعیش کنٹینر تیار کیا گیا ہے۔ بم پروف گاڑیوں بھی ساتھ موجود ہیں۔

شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کی اپیل کر دی، کہا قائد محمد نوازشریف کی کال پر سب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں ۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ساتھ نکلو اور ظالم حکومت سے نجات حاصل کرو ۔ مہنگائی مکاؤ مارچ عوام کو ہر روز کی مہنگائی سے نجات دلائے گا ۔ عوام جان لیں، ان کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھا گیا، وہ نہ نکلے تو پورا پاکستان کھا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں