صبا قمر بھی عمران خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر بھی وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔

صبا قمر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ ایک شخص کی بات نہیں، یہ پاکستان کی بات ہے.

اداکارہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے وزیراعظم عمران خان کو کامیابی سے ہمکنار کرے، آمین۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں