عمران خان صرف استعفی نہ دیں، ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دیں، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے عمران خان صرف استعفی نہ دیں بلکہ ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دیں۔

گوجرانوالا میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا اگر ادارے کوئی اور کنٹرول کر رہا ہے تو عمران خان کو استعفی دے دینا چاہیے۔ اس چوہے نے پہلے دو ہزار اٹھارہ میں ووٹ کی پرچی کو کترا، پھر آٹا اور ملک کی ترقی بھی کھا گیا۔ بدترین کرپشن اسکینڈل موجودہ دور میں سامنے آئے۔ مہنگائی مکاؤ مارچ کا نام ردالفساد یا رد الشیطان ہونا چاہیے تھا۔ انہیں عوام کے پیسے سے جلسہ کرنے کا حق کس نے دیا؟

مریم نواز کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کو اپنے خلاف عالمی سازش کا جھوٹ کہتے ہوئے شرم آنی چاہئے ۔ سب سے پہلے ان کی اپنی پارٹی کے ارکان نے ان پر عدم اعتماد کیا۔ جس طرح لوگ آپ کی جماعت میں آئے تھے اسی طرح واپس چلے گئے ۔ کیا بدتمیزی کے نئے ریکارڈ قائم کرنا امر باالمعروف ہے ؟؟؟ بلاول 15 سالوں میں اردو سیکھ سکا یا نہیں لیکن آپ ستر سال میں بھی تمیز نہیں سیکھ سکے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ٹھان لیا ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجنا ہے، ہم امپائر پر نہیں اللہ اور پاکستانی عوام پر یقین رکھتے ہیں۔

ن لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے جلسوں میں مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تم نے جتنے ٹرمپ کارڈ کھیلنے تھے کھیل لئےاب عوام کی باری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں