پی ٹی آئی کا جو رکن میرے خلاف ووٹ ڈالے گا قوم اسے معاف نہیں کرے گی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جو رکن میرے خلاف ووٹ ڈالے گا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔

اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایک ہی راستہ ہے کہ اگر حکومت پسند نہیں تو استعفیٰ دے دو۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ سامنے رکھ کر کہا کہ ضمیر جاگ گیا تو یہ قوم نہیں مانے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب ووٹنگ ہوگی تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی اراکین کے بھی ضمیر جاگ جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں