قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کردیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ووٹ دینے والے ارکان کی گنتی شروع کردی گئی۔ پی ٹی آئی منحرف ارکان سے کوئی بھی ایوان میں موجود نہیں۔

تحریک عدم اعتماد کی 161 ارکان نے حمایت کی، ایک ہفتے کے اندر ووٹنگ ہوں گی، 31 مارچ کو تحریک پر بحث کا آغاز ہوگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات سہ پہر چار بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں