مسلم لیگ (ن) کا مارچ سرائے عالمگیر پہنچ گیا

مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں (ن) لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ سرائے عالمگیر پہنچ گیا جس کے بعد مارچ آج اسلام آباد روانہ ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی تقریر میں وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے پاس راز ہوتے تو پوری دنیا کے سامنے نشر کرتے، عالمی سازش کی باتیں کرنے والا بتائے کیا امریکا نے تمہارے دو درجن بندے اڑائے؟۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کو کوئی فون نہیں کرتا، جس کو کوئی منہ نہیں لگاتا وہ Absolutely not کس کو کہے گا ؟

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز نے گوجرانوالہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں