وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی عہدے سے مستعفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء شاہ زین بگٹی نے کہا کہ میں بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، استعفیٰ سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں۔

اس سے ایک روز جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے وفاقی کابینہ کو چھوڑنے اور اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا حکومت نے ہمارے ساتھ کئے وعدے پورے نہیں کئے، ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن پر تنقید اخلاقیات سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں