مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی۔ حکومت نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کا اشارہ دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 28, 2022
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں تحریک انصاف پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کی حمایت کرے گی۔ ق لیگ عدم اعتماد میں وزیراعظم کی حمایت کرے گی۔
قاف لیگی ذرائع کا کہنا ہے تاحال حکومتی پیشکش قبول نہیں کی، وزیراعظم سے قبل حکومتی وفد نے بھی چودھری برادران سے ملاقات کی۔