مجھے معاف کردیں کِرس: ول اسمتھ کا معذرتی پیغام سامنے آگیا

اداکار وِل اسمتھ نے کرس راک کو آسکر تقریب کے دوران مُکا مارنے پر باضابطہ سوشل میڈیام پر جاری بیان کے ذریعے معذرت کرلی۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا، جس پر انہوں نے غصے میں کرس راک کو مکا دے مارا۔

اب انسٹاگرام پر جاری معذرتی پیغام میں ’کنگ رچرڈ‘ اسٹار وِل اسمتھ نے کہا کہ ’میں آپ سے عوامی طور پر معافی مانگتا ہوں کرس، میں غلط تھا اور اب میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور میری حرکت ایک ایسے شخص کی طرح نہیں تھی جیسا بننے کی میں کوشش کرتا ہوں۔

ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ ’تشدد کسی بھی صورت میں ہو وہ زہریلا اور تباہ کن ہے، کل رات کے اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں