جمعیت نےاسلام مخالف اور”ہم جنس پرستی” کو فروغ دینےکےخلاف مرکزی دروازے کوبلاک کردیا

کراچی:جمعیت جامعہ کراچی نے گزشتہ دنوں میں “آئی بی اے” کے اندر پیش آنے والے اسلام مخالف اور “ہم جنس پرستی” کو فروغ دینے والے سنگین واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی دروازے کو بلاک کردیا،اسلامی جمعیت طلبہ کی احتجاجی کال پر طلبہ نے احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت کی

یاد رہے کہ چند دن پہلے آئی بی اے کراچی میں زیر تعلیم بعض ہم جنس پرست طلبہ کی جانب سے رقص و سرور کی محفل کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلبہ کی ایک مخصوص تعداد نے شرکت کی اور کئی طلبہ رقص کی اس محفل میں نیم برہنہ لباس میں شریک ہوئے جس نے معاشرتی اقدار کی دھجیاں بکھیر دیں۔

یہ سب کچھ جامعہ کراچی میں قائم آئی بی اے (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن) کراچی کے مرکزی کیمپس میں ہوا ہے جس کے بعد آئی بی اے کمیونٹی میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے آئی بی اے کے اساتذہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں موجود المنائی کی جانب سے اس واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دے کر ملکی معاشرتی اقدار کے منافی کہا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں