علیم خان گروپ کا وزیراعلی کیلئے چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے سے انکار

علیم خان گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلی کیلئے چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔

ترجمان علیم خان گروپ کا کہنا ہے پہلے چار سال ایک بےایمان بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویزالہی کو نامزد کر دیا۔ کیا وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا اُن 184 ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔ اگر نیا پاکستان پرویز الہی بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ وہ یہ کام گزشتہ 42 سال سے کر رہے ہیں۔ کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دینگے۔

ترجمان نے کہا خان صاحب کیا یہ وہ نظریہ تھا جس کے لئے آپ نے 25 سال جدوجہد کی اور قوم نے آپ پر اعتماد کیا؟ آج حکومت بچانے کی باری آئی تو پنجاب کا وزیر اعلیٰ انہیں نامزد کر دیا جنہیں آپ چور اور ڈاکو کہتے تھے جہانگیر خان ترین کی پی ٹی آئی کے لئے بہت قربانیاں ہیں۔ اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں