لطیف کپاڈیا کی20ویں برسی کے موقع پرچوتھےویلفیئر کلینک کی تعمیر کا آغاز

لیجنڈری اداکار اور انسان دوست شخصیت، لطیف کپاڈیا مرحوم کی 20 ویں برسی کے موقع پر لطیف کپاڈیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام چوتھے رفاہی کلینک کا سنگ بنیاد رکھا گیا تاکہ محروم طبقے کے افراد کو باکفایت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مرحوم لطیف کپاڈیا کی یادیں اور کارنامے اب بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں لہٰذا، اس سال بھی، ان کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس کا اہتمام لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ (LKMWT) نے کیا تھاجو عظیم مرحوم شخصیت کے انسان دوست جذبوں کا مشعل بردار ادار ہ ہے اور نادارکمیونٹیز کا معیار زندگی بہتر بنانے کا عزم رکھتا ہے۔

اعلی معیار کا مزاح تخلیق کرنے والے مصنف اور ڈراما نگار، انور مقصود نے بھی تقریب میں شرکت کی اور عظیم فنکار کی اہم کامیابیوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا:مرحوم لطیف کپاڈیا ٹیلیویژن اور اسٹیج ڈراما انڈسٹری کے مقتدرفنکار تھے جو پاکستان میں انسان دوستی کا معیار بلند کرنے کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔میڈیا اور قومی ترقی کے لیے ان کی شاندار خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکیں گی۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں