میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی بحران آتے رہتے ہیں۔ شک کیا جارہا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت بچانے کیلئے ڈرامہ کر رہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں۔ وزیر اعظم نے 27 مارچ کے جلسے میں لہرایا جانے والا خط سینئر صحافیوں کو دیکھانے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کے مفادات کو دوسروں کیلئے قربان کیا۔ بیرونی طاقتوں کو عادت نہیں کہ پاکستان میں ایسی حکومت ہو جو ملک کے مفاد کو سب سے پہلے رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں