مہاجروں کوفروخت کرکے قصائی کےحوالےکردیا گیا:مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مہاجر برائے فروخت قرار دے ديا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پاک سرزمين پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم نے اپنے حصے کی بوٹی ليکر بکرا حوالے کرديا اور اب گورنری اور وزارتيں انجوائے کريں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم کے دفاتر پر صرف ہمارا حق ہے۔ ايم کيوايم کے دفاتر کھولے گئے تو پی ايس پی کارکنان قبضہ کرليں،انہوں نے مزید کہا کہ نفيس لوگ دامن چھڑاکے پيپلزپارٹی کے ہولئے يہ آئینی ترامیم کرنے کا سنہری موقع تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں