وزیراعظم کی حمایت کرنیوالےفنکاروں پرریحام خان کی تنقید پرمنیب بٹ کا شدید رعمل

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس پر ریحام خان نے ان اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد صبا قمر، عدنان صدیقی اور دیگر متعدد فنکاروں نے وزیراعظم کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی تھی جبکہ اداکار ہارون شاہد اور احمد علی بٹ نے 27 مارچ کو تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہون والے جلسے میں اپنی حمایت ظاہر کی۔

جس پر ریحام خان نے ایک ٹوئٹ میں ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ریحام خان نے لکھا کہ اس طرح کے فنکاروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ بھاری سرمایہ کاری اپنے فلمی منصوبوں پر کریں۔

اس ٹوئٹ پر جہاں متعدد ٹوئٹر صارفین نے ردعمل ظاہر کیا وہیں منیب بٹ نے بھی شدید ردعمل دیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں