بھارت نے روس سے خام تیل کی خریداری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی وزیر مالیات نرملا سیتھارمن نے کہا ہے کہ نئی دلی روس سے خام تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ بھارت کو عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد رعایت پر تیل کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف ان بھارت کے دورے پر موجود ہیں، جہاں بھارت اور روس کے درمیان ادائیگیوں کا طریقہ کار قائم کرنے پر بات ہورہی ہے۔
دوسری جانب امریکی اور برطانوی حکام نے ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام کو نقصان پہنچانے سے بچنے کے لئے بھارت پر دباؤ بھی ڈالا ہے۔