ترک حکومت کی عدالت سے جمال خاشقجی قتل کیس سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست

ترک پراسیکیوٹرنے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا کیس سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترک وزیر انصاف نے کہا ہے کہ وزارت انصاف پراسیکیوٹر کی درخواست پر مثبت رائے دے گی۔

ترک پراسیکیوٹر نے گزشتہ روز 26 سعودی مشتبہ افراد کے مقدمے کی سماعت روکنے اور اسے سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انقرہ، ریاض کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے، ترکی کی عدالت میں مقدمے کی اگلی سماعت 7 اپریل کو ہونا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں