سری لنکا کا معاشی بحران ملک کو ہنگاموں کے دہانے پر لے آیا

سری لنکا کا معاشی بحران ملک کو ہنگاموں کے دہانے پر لے آیا۔ احتجاج میں شدت آ گئی۔ مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔

صدر گوتابایا راجاپکسے کی رہائش گاہ میں داخلے کی کوشش بھی کی۔ مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

احتجاج کے پیش نظر دار الحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ پٹرولیم کی قلت کے باعث ملک میں 13 گھنٹے تک بلیک آؤٹ رہا۔

سری لنکا زرمبادلہ کے ذخائر کی شدید ترین قلت کے بحران سے دوچار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں