فواد چودھری کا وزارت قانون کا اضافی قلمدان ملتے ہی شہباز اور حمزہ کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت جانے کا اعلان

وزیر اطلاعات فواد چودھری کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان مل گیا، وفاقی وزیر نے شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت کینسل کرانے کیلیےکل ہی عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کل وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتا ہے، شہبازشریف کا وزیراعظم بننے کا خواب کرچی کرچی ہوگا۔ سیاسی اعتبار سے ابھی 48 گھنٹے باقی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ شیروانیاں جہاں لٹکی ہوئی وہاں لٹکی رہیں گی، وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے، شہبازشریف اور حمزہ کی ضمانت منسوخ کرائیں گے، عمران خان کو سیریس دھمکی ملی جس پر سکیورٹی بڑھادی گئی۔

ادھر وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں