وزیراعظم عمران خان نے پٹرول 55، ڈیزل 69 روپے مہنگا کر نے کی تجویزمسترد کردی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوگرا کی سمری منظور کر لیتے توپٹرول 205 روپے لٹر ہو جاتا، وزیر اعظم نے سمری مسترد کر کے عوام سے بجٹ تک پٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا وعدہ پورا کیا۔
کے پی کے میں غیرت مند پاکستانیوں نے وطن کے خلاف سازش کی مرتکب پارٹیوں کو عبرت ناک شکست دے دی۔ مریم باجی کے سسرال میں بھی ن لیگ کا صفایا ہو گیا۔
پاکستانی قوم بزدلوں اور غداروں کے ساتھ کبھی کھڑی نہیں ہو گی۔
عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا عوام کسی صورت غلامی کی زندگی نہیں جینا چاہتے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 1, 2022