پرویز الٰہی سے اب رابطہ نہیں ہے، شاہد خاقان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے اپنا فیصلہ کرلیا، اب ان سے رابطہ نہیں ہے، پنجاب میں جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی تو اپوزیشن کا مقابلہ پرویز الٰہی سے ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 177 افراد آج بھی اپوزیشن کے ساتھ ہیں اور ان میں پی ٹی آئی ارکان شامل نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غیر ملکی خط کے معاملے پر عمران خان نے جان بوجھ کر امریکا کا نام لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں