ندیم افضل چن نے فیصل جاوید کو ٹرول کردیا

تحریکِ انصاف کو خیر بار کہہ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو نمبر گیم میں ٹرول کردیا۔

فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری مختصر بیان میں کہا تھا کہ ’172 بمقابلہ 22 کروڑ۔‘

اس ٹوئٹ پر ندیم افضل چن نے حکمران جماعت کے رہنما کی ٹرولنگ کرتے ہوئے کہا کہ ’فیصل بھائی 172 تو منفی کرلو۔‘

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جس سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہوجائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں