نون لیگ، پیپلز پارٹی ، ترین گروپ اور آزاد ارکان ملکر حکومت بنائیں گے، حمزہ شہباز

متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کا کہنا ہے نون لیگ، پیپلز پارٹی ، ترین گروپ اور آزاد ارکان ملکر حکومت بنائیں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا ہمارے پاس انکی سوچ سے بھی زیادہ ووٹ ہیں۔ مقصد وزارت اعلی کا حصول نہیں بلکہ کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیرترین گروپ نے حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلی پنجاب حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے جہانگیر ترین کے ساتھ مذاکرت کا آخری دور نہات کامیاب رہا۔ باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں ۔ جہانگیرترین گروپ حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔ حمایت کے اعلان پر جہانگیر ترین اور جہانگیر ترین گروپ کا انتہائی مشکور ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں