حمزہ شہباز یا پرویز الہٰی؟ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

حمزہ شہباز یا پرویز الہی؟ پنجاب کے وزیر اعلی کا انتخاب آج ہوگا، دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، چودھری پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کے اُمیدوار چودھری پرویزالہٰی اور متحدہ اپوزیشن کے اُمیدوار حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد چودھری پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ ترین گروپ اور علیم خاں کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کے اعلان نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا۔

وزیراعلیٰ بننے کے لئے 186 ووٹ درکا رہیں، بظاہر نمبرز گیم میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری نظرآرہا ہے۔ ناراض حکومتی ارکان اپنی ہی پارٹی کیلئے درد سر بنے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں