بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ لیگل ٹیم سے ملاقات

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ہمراہ لیگل ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، خالد مقبول صدیقی و دیگر نے قانونی امور پر مشاورت کی۔

اپوزیشن قیادت کو وکلاء کی ٹیم نے قانونی نکات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لیا تھا، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج سماعت کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں