عالمی ادارہ صحت کیجانب سے بھارتی کورونا ویکسین کی برآمدگی معطل

عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار کی گئی کورونا ویکسین ’کوویکسن‘ کی برآمدگی معطل کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین ’کوویکسن‘جوکہ بھارت’بائیوٹیک‘ نے تیار کی ہے، اس کی دیگر ممالک کو ترسیل معطل کردی ہے‘۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ’بھارت میں تیار کردہ اس ویکسین کا 14 سے 22 مارچ کے دوران معائنہ کیا گیا اور اس دوران اس ویکسین کی تیاری کے عمل میں کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں