گریمی ایوارڈز، عروج آفتاب ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

گریمی ایوارڈز کی بیسٹ گلوبل پرفارمنس کیٹگری میں عروج کا گیت ’محبت‘ چنا گیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ’اور پہلی پاکستانی خاتون گریمی فاتح ہیں… عروج آفتاب!

عروج کی اس بڑی کامیابی پر معروف شخصیات سمیت ان کے چاہنے والے انہیں بڑی تعداد میں مبارکباد دے رہے ہیں۔

عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا

عروج آفتاب نے کہا کہ گریمی ایوارڈجیتنے کا سن کرخوشی کاٹھکانہ نہیں، عروج اپنے گیتوں میں کلاسیکی موسیقی کو لوک اور جیز سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ کستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔

عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیو آرٹسٹ کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں