عمران خان کی انّا ، تکبر اور ضد نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان کی انّا ، تکبر اور ضد نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا آئین توڑنے والوں کی تقاریر پہ پاپندی لگائی جانی چاہیے ۔ عمران خان صاحب ! اتحادیوں نے اور آپ کے لوگوں نے آپ کو آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے چھوڑا ہے۔ عمران خان صاحب آپ ملک میں الیکشن نہیں فساد، افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں۔ عمران صاحب آئین توڑنے والوں کو الیکشن میں لڑنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ عمران صاحب تین مہینے میں الیکشن نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب جیل اب آپ جائیں گے اور وہ بھی آئین توڑنے کے جرم میں۔ سہی کہہ رہے ہیں بیرونِ ملک سازش ہوئی لیکن عمران خان نے کی ہے۔ آپ نے بیرونِ ملک سے غیر قانونی فارن فنڈنگ لے کر معیشت تباہ کی۔ بیرونِ ملک سے غیر قانونی فارن فنڈنگ لے کر ملک کو لوٹا۔ بیرونِ ملک سے غیر قانونی فارن فنڈنگ لے کر ملک کو 52000 ارب کا مقروض کر دیا۔ بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لے کر عوام کو بھوکا ، بے روزگار اور غریب کیا۔ بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لے کر ملکی معاشی سلامتی کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں