لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ڈاکووں کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ڈاکووں کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

اہلکار کو پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگیں ،اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اہلکاروں نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے گولیاں چلا دیں۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلا ک ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں