حکومت کا ہر جگہ مقابلہ کریں گے، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے حکومت کا ہر جگہ مقابلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران نیازی کی معاشی بربادی نے پاکستان کو دہایوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ وہ نازی ہٹلر تھا یہ عمران نیازی ہٹلر ہے۔ عمران نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاژ کیا۔ عمران خان کے حواری اسپیکر دو سال سے اسٹے پر ہیں۔ ہم ان کا ہر جگہ مقابلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا آج اگر پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کو بچانا ہو گا۔ یہاں پر ایک جھوٹا لیٹر لے آئے۔ پنجاب میں کونسا لیٹر ہے۔ عمران نیازی کی مثال ہٹلر سے کم نہیں۔ اس وقت تک نہیں بٹھیں گے جب تک آئین توڑنے والے کو سزا نہیں مل جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں