عدالت کے فیصلے سے ملک کا آئین بچ گیا، شہباز شریف

اپوزیشن رہنماء شہباز شریف نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے ملک کا آئین بچ گیا۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے پاکستان کے عوام کی عکاسی کی ہے، رمضان المبارک میں ہم نے بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ تاریخی فیصلے پر عدالت کے شکر گزار ہیں، اللہ تعالیٰ نے 22 کروڑ عوام کی دعائیں سن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں