لاہور انارکلی میں بم دھماکا کرنے والا دہشت گرد گرفتار

لاہور انارکلی میں بم دھماکا کرنے والا دہشت گرد گرفتار ہو گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

دہشت گرد ٹرک اڈہ میں ملازمت کرتا تھا۔ بیس جنوری کو دھماکا کرنے کے بعد ملزم ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہو گیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق بی ایل اے سے ہے۔ دہشت گرد کو دھماکا خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا۔

انارکلی دھماکے میں 3 افراد جاں بحِق 29 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں