اسلام آباد: پولیس، انتظامیہ کی قومی اسمبلی اجلاس کیلئے تیاریاں

اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے کل کے قومی اسمبلی اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلیں۔

پولیس حکام کے مطابق کل ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا، پارلیمںٹ جانے کےلیے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق ریڈ زون کے اطراف احتجاج یا جشن منانے کے لیے لوگوں کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق جناح ایونیو پر چائنا چوک اور ایمبیسی روڈ سے راستوں کو سیل کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد، پنجاب پولیس اور رینجرز کی نفری ریڈ زون میں تعینات ہوگی۔

پولیس حکام کے مطابق کل صبح 6 سے دوپہر تک اسلام آباد کے انٹری پوائنٹ پر سخت چیکنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں